مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 36057
باب: سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
حدیث نمبر: 36057
٣٦٠٥٧ - (قال حماد) (١) قال علي بن زيد: فحدثنا أبو عثمان قال: ذهبت بالبشارة إلى عمر فقال: ما فعل النعمان؟ قلت: قتل، قال: ما فعل فلان؟ قلت: قتل، قال: ما فعل فلان؟ قلت: قتل، فاسترجع، قلت: وآخرون لا نعلمهم، قال: لا (نعلمهم) (٢) لكن اللَّه يعلمهم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں فتح کی خوشخبری لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ آپ نے پوچھا کہ نعمان کا کیا بنا ؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگئے۔ آپ نے پوچھا کہ فلاں کا کیا بنا ؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگیا۔ آپ نے پوچھا کہ فلاں کا کیا بنا ؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگیا۔ اس پر آپ نے إنا للہ وإنا إلیہ راجعون پڑھا۔ میں نے کہا کہ کچھ اور لوگ بھی ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ آپ نے فرمایا کہ ہم انہیں نہیں جانتے لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، ب]: (تعلمهم).