مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35985
باب: سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کا حیرہ کو فتح کرنا
قدوم خالد بن الوليد الحيرة وصنيعه
٣٥٩٨٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا بن أبي زائدة عن خالد بن سلمة القرشي عن عامر الشعبي قال: كتب خالد بن الوليد (زمن الحيرة) (١) إلى مرازبة فارس: ﷽ من خالد بن الوليد إلى مرازية فارس، سلام على من اتبع الهدى، أما بعد فإني أحمد إليكم اللَّه الذي لا إله إلا هو، الحمد للَّه الذي (فض) (٢) خدمتكم وفرق جمعكم وخالف بين كلمتكم، فإذا جاءكم كتابي هذا فاعتقدوا مني الذمة، وأجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا أتيتكم بقوم يحبون الموت (حبكم) (٣) الحياة (٤).حضرت عامر شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فارس کے سرداروں کے نام حیرہ سے ایک خط لکھا جس میں تحریر تھا : بسم اللہ الرحمن الرحیم : خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہاری جماعت کو جدا کردیا اور تمہارے درمیان اختلاف ڈال دیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو مجھ سے ذمہ کا عہد کرلو اور جزیہ دینا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو میں تمہارے پاس ایک ایسی قوم کو لے کر آؤں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔