مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35984

باب: سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کا حیرہ کو فتح کرنا

قدوم خالد بن الوليد الحيرة وصنيعه

حدیث نمبر: 35984
٣٥٩٨٤ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا مجالد قال: أخبرنا عامر قال: كتب خالد إلى مرازبة فارس وهو بالحيرة ودفعه إلى (بني) (١) بُقَيَلة، قال عامر: وأنا قرأته عند (بني) (٢) بقيلة: بسم اللَّه الرحمن الرحيم من خالد بن الوليد إلى مرازبة فارس، ⦗١١⦘ سلام على من اتبع الهدى، فإني أحمد إليكم اللَّه الذي لا إله إلا هو، أما بعد ((أ) (٣) حمد اللَّه) (٤) الذي (فض) (٥) خدمتكم وفرق كلمتكم ووهن بأسكم وسلب ملككم، فإذا جاءكم كتابي هذا فابعثوا إلي بالرهن، واعتقدوا مني الذمة، وأجيبوا إلى الجزية، فإن لم تفعلوا فواللَّه الذي لا إله إلا هو لأسيرن إليكم بقوم يحبون الموت كحبكم الحياة، والسلام على من اتبع الهدى (٦).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید حیرہ میں تھے۔ انہوں نے وہاں سے فارس کے سرداروں کے نام خط لکھا، وہ خط انہوں نے بنو بقیلہ کو دیا اور میں نے ان کے پاس پڑھا تھا۔ اس خط میں تحریر تھا : بسم اللہ الرحمن الرحیم : خالد بن ولید کی طرف سے فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کا اتباع کرنے والوں پر سلامتی نازل ہو۔ میں اس اللہ کی حمد بیان کرتاہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے تمہاری قوتوں کو منتشر کردیا اور تمہارے دلوں کو جدا کردیا اور تمہاری قوت کو کمزور کردیا اور تمہاری بادشاہت کو چھین لیا۔ جب میرا یہ خط تمہارے پاس آئے تو تم میرے پاس یرغمال بھیجو، مجھ سے ذمہ کا عہد کرلو اور جزیہ دینا قبول کرلو۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں تمہاری طرف ایک ایسی قوم کو لے کر آؤں گا جو موت کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے تم زندگی کو پسند کرتے ہو۔ اور ہدایت کی پیروی کرنے والوں پر سلامتی ہو۔

حواشی
(١) في [هـ]: (ابن).
(٢) في [هـ]: (ابن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (حمد للَّه).
(٥) في [أ، ب، جـ]: (فيض).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب البعوث والسرايا / حدیث: 35984
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ عامر الشعبي لم يدرك الواقعة، ومجالد بن سعيد ضعيف.
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5337، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2482، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7190، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1845، 4367، 4366، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35793، 35988، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3806، ترقيم محمد عوامة: 34417»