مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35960
باب: سریہ کا امیر اگر گناہ کے کام کا حکم دے تو اس کی اطاعت نہیں ہو گی
في إمام السرية يأمرهم بالمعصية، من قال: لا طاعة له
حدیث نمبر: 35960
٣٥٩٦٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا عبيد اللَّه عن نافع أن عبد اللَّه حدثه أن ⦗٥٤٢⦘ النبي ﷺ قال: "السمع والطاعة على المرء المسلم فيما أحب وكره ما لم يؤمر بمعصية، فمن آمر بمعصية فلا سمع له ولا طاعة" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا : مسلمان پر سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے اس میں جس کو وہ پسند کرے اور ناپسند کرے، جب تک اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے، اور جو گناہ کا حکم کرے اس کی بات سننا اور اطاعت کرنا نہیں ہے۔