حدیث نمبر: 35955
٣٥٩٥٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب قال: كتب إلينا عمر بن عبد العزيز، فقرئ، علينا كتابه: أيما رجل حمل حمارًا على (عربية) (١) من الخيل فامحوا من عطائه عشرة دنانير.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ہماری طرف لکھا، ان کا خط ہمیں پڑھ کر سنایا گیا اس میں مکتوب تھا کہ جو شخص گدھے کو عربی گھوڑے کے ساتھ جفتی کروائے اس کی بخشش (عطیہ اور وظیفہ) میں سے دس دینار کم کردو۔

حواشی
(١) في [جـ، ط، هـ]: (عربة).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35955
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35955، ترقيم محمد عوامة 34391)