مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الغزو بالغلمان ومن لم يجزهم (لحكم) فيهم؟ باب: بچوں کو جہاد میں ساتھ لے جانے کا بیان
حدیث نمبر: 35951
٣٥٩٥١ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن عبد الملك بن عمير قال: سمعت عطية القرظي يقول: عرضنا على رسول اللَّه ﷺ يوم قريظة فكان من أنبت قتل، ومن لم ينبت لم يقتل، فكنت ممن لم ينبت فلم يقتلني (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ قریظہ کے دن ہمیں رسول اکرم ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بال آچکے تھے اس کو قتل کردیا گیا اور جس کے بال نہ آئے اس کو قتل نہ کیا گیا، میرے بھی چونکہ بال نہ آئے تھے اس لیے مجھے بھی قتل نہ کیا گیا۔
حواشی
(١) في [جـ]: (نا).