مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في تشييع الغزاة وتلقيهم باب: غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
حدیث نمبر: 35934
٣٥٩٣٤ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي قال: أتي رسول اللَّه ﷺ، فقيل له: قد قدم جعفر فقال: "ما أدري بأيهما أفرح؟ بقدوم جعفر أو بفتح خيبر"، ثم تلقاه النبي ﷺ فالتزمه وقبل ما بين عينيه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ کے پاس آ کر آپ کو خبر دی کہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : معلوم نہیں کس بات سے مجھے زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے : حضرت جعفر کے آنے پر یا پھر خیبر فتح ہونے پر ؟ ! پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا استقبال کیا اور بغل گیر ہو کر ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔