حدیث نمبر: 35920
٣٥٩٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا المنذر بن ثعلبة عن عبد اللَّه بن بريدة قال: قال عمر لأبي بكر (لما) (١) لم (يدع) (٢) (عمرو الناس) (٣) أن يوقدوا نارا: ألا ترى إلى هذا الذي منع الناس منافعهم؟ قال: فقال أبو بكر: دعه (فإنما) (٤) ولاه رسول اللَّه ﷺ علينا لعلمه بالحرب (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا جب حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو آگ جلانے سے منع فرمایا کہ کیا آپ اس شخص کو دیکھتے ہیں جس نے لوگوں کو ان کے فائدے سے روکا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا چھوڑ دو ، ان کی جنگی چالوں میں مہارت کی وجہ سے رسول اکرم ﷺ نے انہیں ہمارا امیر بنایا۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (لم).
(٢) في [أ، ب]: (تدع).
(٣) في [هـ]: (عمر والناس).
(٤) في [هـ]: (قائمًا).