حدیث نمبر: 35913
٣٥٩١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن سعيد ابن ذي حدان عن علي بن أبي طالب قال: إن اللَّه قضى على لسان نبيه ﷺ أن الحرب خدعة، وإني محارب أتكلم في الحرب، قال: ولكن إذا قلت: قال رسول اللَّه ﷺ؛ فواللَّه لأن أخر من السماء أحب إليّ من أن أقول على رسول اللَّه ﷺ ما لم يقل (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کی زبان مبارکہ پر فیصلہ فرمایا کہ جنگ …چال چلنے کا نام ہے، بیشک میں تو جنگ جو ہوں، جنگ کے متعلق بات کرتا ہوں، فرمایا کہ لیکن جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے، تو خدا کی قسم مجھے یہ بات زیادہ پسندیدہ تھی کہ میں آسمان سے الٹے منہ گر جاتا اس بات سے کہ میں رسول اکرم ﷺ کے بارے میں وہ بات کہوں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ فرمائی ہو۔
حواشی
(١) مجهول، تقدم في الذي قبله.