حدیث نمبر: 35879
٣٥٨٧٩ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ كان يقول إذا رجع من الجيش أو السرايا أو الحج أو العمرة كما (أ) (١) وفى على ثنية أو فدفد كبر ثلاثًا ثم قال: "لا إله إلا اللَّه وحده صدق اللَّه وعده، آئبون تائبون عابدون لربنا حامدون" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لشکر، سریہ، حج یا عمرہ سے واپسی کے وقت جب کسی گھاٹی یا ہموار زمین پر آتے تو تین بار تکبیر پڑھ کر یہ دعا پڑھتے۔ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ ، صَدَقَ اللَّہُ وَعْدَہُ ، آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ۔ ” اللہ وحدہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ نے اپنا وعدہ پورا کیا، ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں۔ “

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35879
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٨٤)، ومسلم (١٣٤٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35879، ترقيم محمد عوامة 34316)