حدیث نمبر: 35877
٣٥٨٧٧ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ كان إذا أراد الرجوع (١) قال: "آئبون تائبون (عابدون) (٢) لربنا حامدون"، فإذا دخل على أهله قال: "توبا توبا لربنا أوبا، لا يغادر علينا حوبا" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر سے واپسی کا ارادہ فرماتے تو یوں فرماتے آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ” ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں “ پھر جب اپنے گھر والوں کے پاس داخل ہوتے تو فرماتے : تَوْبًا تَوْبًا ، لِرَبِّنَا أَوْبًا ، لاَ یُغَادِرُ عَلَیْنَا حُوْبًا۔ ” ہم توبہ کرتے ہیں ہم توبہ کرتے ہیں، اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں، وہ ہمارے لیے کوئی گناہ نہیں چھوڑتا۔ “
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (من سفره).
(٢) سقط من: [ط، هـ].