مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35875

باب: جب کوئی شخص سفر پر جانے لگے تو کون سی دعائیں پڑھے

ما يقول الرجل إذا خرج مسافرا؟

حدیث نمبر: 35875
٣٥٨٧٥ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن ابن عجلان قال: حدثني عون بن عبد اللَّه أن رجلًا أتى ابن مسعود فقال: إني أريد سفرًا فأوصني، (قال) (١): إذا ⦗٥١٧⦘ توجهت فقل: بسم اللَّه، حسبي اللَّه، توكلت على اللَّه، فإنك إذا قلت: بسم اللَّه، قال: الملك هديت وإذا قلت حسبي اللَّه قال الملك: حفظت، وإذا قلت: توكلت على اللَّه، قال الملك: كفيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عون بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں سفر پر جانا چاہ رہا ہوں مجھے کچھ وصیت فرما دیجئے، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب نکلنے لگو تو یوں کہہ لو، بِسْمِ اللہِ ، حَسْبِی اللَّہُ ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ جب آپ نے بسم اللہ کہا تو فرشتہ کہتا ہے تجھے ہدایت دی گئی، اور جب آپ نے حَسْبِی اللَّہُ کہا تو فرشتہ نے ندا دی تیری حفاظت کی گئی اور جب آپ نے توکلت علی اللہ کہا تو فرشتہ نے ندا دی تیرے لیے وہ کافی ہوگیا ہے۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (فقال).
(٢) منقطع؛ عون بن عبد اللَّه لا يروي عن ابن مسعود.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35875
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31588، ترقيم محمد عوامة: 34312»