مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما يقول الرجل إذا خرج مسافرا؟ باب: جب کوئی شخص سفر پر جانے لگے تو کون سی دعائیں پڑھے
٣٥٨٧٥ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن ابن عجلان قال: حدثني عون بن عبد اللَّه أن رجلًا أتى ابن مسعود فقال: إني أريد سفرًا فأوصني، (قال) (١): إذا ⦗٥١٧⦘ توجهت فقل: بسم اللَّه، حسبي اللَّه، توكلت على اللَّه، فإنك إذا قلت: بسم اللَّه، قال: الملك هديت وإذا قلت حسبي اللَّه قال الملك: حفظت، وإذا قلت: توكلت على اللَّه، قال الملك: كفيت (٢).حضرت عون بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں سفر پر جانا چاہ رہا ہوں مجھے کچھ وصیت فرما دیجئے، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب نکلنے لگو تو یوں کہہ لو، بِسْمِ اللہِ ، حَسْبِی اللَّہُ ، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ جب آپ نے بسم اللہ کہا تو فرشتہ کہتا ہے تجھے ہدایت دی گئی، اور جب آپ نے حَسْبِی اللَّہُ کہا تو فرشتہ نے ندا دی تیری حفاظت کی گئی اور جب آپ نے توکلت علی رضی اللہ عنہاللہ کہا تو فرشتہ نے ندا دی تیرے لیے وہ کافی ہوگیا ہے۔