مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما يقول الرجل إذا خرج مسافرا؟ باب: جب کوئی شخص سفر پر جانے لگے تو کون سی دعائیں پڑھے
حدیث نمبر: 35873
٣٥٨٧٣ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن سعيد المقبري عن أبي هريرة قال: (أراد) (١) رجل سفرًا فأتى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه ﷺ، قال: "أوصيك بتقوى اللَّه والتكبير على كل شرف" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک صاحب سفر پر روانہ ہونے لگے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے کچھ وصیت (نصیحت) فرما دیجئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آپ کو اللہ سے ڈرنے کی (تقویٰ اختیار کرنے کی) وصیت کرتا ہوں، اور ہر بلندی پر چڑھتے وقت تکبیر پڑھنے کی۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أدرك).