مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
العبد يخرج قبل سيده من دار الحرب باب: جو غلام اپنے آقا سے قبل درالحرب سے نکل جاتا ہے
حدیث نمبر: 35847
٣٥٨٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن سماك عن عكرمة قال: كان الرجل إذا جاء من العدو مسلما قبل ماله ثم جاء ماله بعده كان أحق به، وإن جاء ماله قبله (كان) (١) (حرًا) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دشمن کے ملک سے مسلمان ہو کر اپنے مال (غلام) سے قبل مسلمانوں کے پاس آجائے پھر بعد میں اس کا مال آئے تو وہ اپنے مال کا زیادہ حقدار ہے اور اگر اس کا غلام پہلے آجائے تو وہ آزاد شمار ہوگا۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (جرًا).