حدیث نمبر: 35838
٣٥٨٣٨ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن عبد الرحمن قال: خرجت مع أبي إلى الجبان فقال (لي) (١): (تعال) (٢) يا بني حتى أسابقك، قال: فسابقته فسبقني.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مقام جبان کی طرف گیا تو والد صاحب نے مجھ سے فرمایا اے بیٹے آؤ دوڑنے کا مقابلہ کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ پھر ہم نے مقابلہ کیا اور وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35838
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35838، ترقيم محمد عوامة 34275)