مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35813
باب: تلوار بازی، اور تیر اندازی کا بیان
في (النضال)
حدیث نمبر: 35813
٣٥٨١٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن مجاهد قال: رأيت ابن عمر يشتد بين الهدفين في قميص، ويقول: أنا بها، أنا بها -يعني إذا أصاب، ثم يرجع متكئًا قوسه حتى يمر في السوق (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ قمیض میں دو نشانوں کے درمیان دوڑ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں ہی اس کا ہوں، میں ہی اس کا ہوں۔ یعنی جب نشانے پر لگ جاتا، پھر اپنی کمان پر ٹیک لگائے واپس لوٹتے یہاں تک کہ بازار سے گزرتے۔