حدیث نمبر: 35791
٣٥٧٩١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور قال: سألت إبراهيم ومجاهدا كيف يكتب إلى أهل الذمة؟ قال مجاهد: يكتب: السلام على من اتبع الهدى.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت منصور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ذمیوں کو خط کیسے لکھا جائے گا ؟ حضرت مجاہد نے فرمایا : ان کو السَّلاَمُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی لکھا جائے گا (سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرے) اور ابراہیم نے فرمایا سلام علیک لکھے۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35791
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35791، ترقيم محمد عوامة 34230)