٣٥٧٧٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان عن أبي عمرة أنه سمع زيد بن خالد الجهني يحدث أن رجلًا من المسلمين توفي بخيبر وأنه ذكر لرسول اللَّه ﷺ أمره، فقال: "صلوا على صاحبكم"، فتغيرت وجوه القوم لذلك، فلما رأى ذلك قال: إنه غل في سبيل اللَّه ففتشنا متاعه فوجدنا خرزا من خرز اليهود ما يساوي درهمين (١).حضرت زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مسلمانوں میں سے ایک شخص خیبر میں فوت ہوا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی وفات کی اطلاع دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اپنے ساتھی کا نماز جنازہ خود پڑھ لو، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سن کر لوگوں کے چہروں کا رنگ بدل گیا۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے چہروں کو دیکھا تو فرمایا : اس نے اللہ کے راستہ میں خیانت کی تھی، جب ہم نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کے موتیوں میں سے ایک موتی پایا جس کی دو درھم قیمت تھی۔