مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
أهل الهمة يسبون ثم يظهر عليهم المسلمون باب: کچھ ذمی قید ہو جائیں پھر مسلمان ان پر غالب آ جائیں
حدیث نمبر: 35763
٣٥٧٦٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن مساور الوراق قال: سألت الشعبي عن امرأة من أهل الذمة سباها العدو ثم ظهر عليها المسلمون فوقعت في سهم رجل منهم، قال: ترد إلى (أهل عهدها) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مساور الوراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ذمیوں کی ایک خاتون کو دشمنوں نے قید کرلیا پھر ان پر مسلمان غالب آگئے اور وہ ایک خاتون مسلمان کے حصہ میں آئی تو اس کا کیا حکم ہے ؟ حضرت شعبی نے فرمایا : جن سے عہد ہے ان کو واپس کردی جائے گی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أهلها).