مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من قال: يجعل في مثله باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
حدیث نمبر: 35752
٣٥٧٥٢ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب قال: سمعت شيخا بالمصلى يقول: قال أبو هريرة: إذا أردت الجهاد فلا تسال الناس فإذا أعطيت شيئا فاجعله في مثله (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب جہاد پر جانے لگو تو پھر لوگوں سے سوال مت کرو، اگر آپ کو کچھ دے دیں تو اس کو اسی کے مثل میں لگاؤ
حواشی
(١) مجهول، لإبهام راويه.