مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35749

باب: کوئی شخص اﷲ کے راستہ میں کسی چیز پر سوار ہو تو وہ جانور کب اس کیلئے حلال ہو گا

الرجل يحمل على الشيء في سبيل الله متى يطيب لصاحبه؟

حدیث نمبر: 35749
٣٥٧٤٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو مولى غفرة قال: أردت الغزو (فتزوجت) (١) بما في يدي، وبعث إلي رجل معونة بستين دينارا في سبيل اللَّه، قال: فأتيت سعيد بن المسيب فذكرت ذلك له وقلت: أدع لأهلي بقدر ما أنفقت، قال: لا، ولكن إذا بلغت رأس المغزى فهو كهيئة مالك، ثم أتيت القاسم بن محمد فذكرت ذلك له، فقال لي مثل قول سعيد بن المسيب.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عمرو جو غفرہ کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جہاد پر جانے لگا تو جو کچھ میرے پاس تھا اس کے ساتھ شادی کرلی، ایک شخص نے جہاد کیلئے مجھے ساٹھ دینار ارسال کئے، فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کر کے عرض کیا کہ جتنا میں نے خرچ کیا ہے اس کی بقدر اس میں سے گھر والوں کیلئے چھوڑ جاؤں ؟ آپ نے فرمایا نہیں لیکن جب میدان جہاد پر پہنچ جاؤ تو پھر یہ تمہارے اپنے مال کی طرح ہے، پھر میں قاسم بن محمد کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کیا اور اس کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے بھی حضرت سعید بن المسیب کی طرح ہی مجھ سے فرمایا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (فروحت)، وفي [هـ]: (فتجهزت).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35749
تخریج حدیث «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1634، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2357، 2358، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9672، 9671، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35747، ترقيم محمد عوامة: 34189»