مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35738
باب: گھوڑے کی فضیلت کا بیان
الخيل وما ذكر فيها من الخير
حدیث نمبر: 35738
٣٥٧٣٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الركين عن أبي عمرو الشيباني عن رجل من الأنصار عن النبي ﷺ قال "الخيل ثلاثة: فرس يرتبطه الرجل في سبيل اللَّه (فثمنه) (١) أجر، وركوبه وعاريته أجر، وعلفه أجر، وفرس (يغالق) (٢) عليه الرجل (ويراهن) (٣) عليه فثمنه وزر، وعلفه وزر، وركوبه وزر، وفرس للبطنة فعسى أن يكون سدادا من الفقر إن شاء اللَّه" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عمرو الشیبانی رحمہ اللہ ایک انصاری سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : گھوڑا تین قسم کا ہے، ایک وہ گھوڑا جس کو جہاد کیلئے پالا ہے اس کی قیمت اجر ہے، اس پر سواری کرنا ثواب ہے، اس کو عاریۃً دینا ثواب ہے، اس کا چارہ ثواب ہے، دوسرا وہ گھوڑا جو بازی لگانے کیلئے ہے اس کی قیمت بھی بوجھ ہے، اس کا چارہ بھی بوجھ ہے اور اس پر سواری بھی بوجھ ہے، اور تیسرا وہ گھوڑا جو شکم سیری کیلئے ہے، پس قریب ہے کہ وہ اس کو فقر سے محفوظ رکھے گا، اگر اللہ نے چاہا تو۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (قيمته).
(٢) في [ط، هـ]: (يعالق).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (يراهن).