مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35703
باب: کوئی شخص جہاد پر جائے جب کہ اس کے والدین حیات ہوں، اس کو اس کی اجازت ہے؟
الرجل يغزو ووالداه حيان أله ذلك؟
حدیث نمبر: 35703
٣٥٧٠٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا همام عن قتادة عن زرارة بن أوفى قال: جاء رجل إلى ابن عباس فقال: إني أردت أن أغزو كان أبوي يمنعاني، قال: أطع أبويك واجلس، فإن الروم ستجد من يغزوها غيرك (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زرارہ بن اوفیٰ سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں جہاد پر جانا چاہتا ہوں جب کہ میرے والدین مجھے منع کر رہے ہیں ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا، اپنے والدین کی اطاعت کر اور ان کے پاس رہ بیشک رومیوں کو تیرے علاوہ بھی جنگ کرنے والے عنقریب مل جائیں گے۔