مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
(باب من أسلم على شيء فهو له) باب: کوئی شخص کسی شرط پر مسلمان ہو اس کو وہ (مطلوبہ چیز) ملے گی
حدیث نمبر: 35674
٣٥٦٧٤ - حدثنا صفوان بن عيسى عن الحارث بن أبي (ذباب) (١) عن منير بن عبد اللَّه عن أبيه عن سعد بن أبي ذباب قال: قدمت على رسول اللَّه ﷺ فأسلمت وقلت: يا رسول اللَّه اجعل لقومي ما أسلموا عليه، قال: ففعل رسول اللَّه ﷺ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابی ذباب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور مسلمان ہوگیا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! میری قوم کیلئے کچھ مقرر فرما دیں جس پر وہ اسلام لانے کے لیے تیار ہوجائیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کیلئے مقرر کردیا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (ذياب).
(٢) مجهول؛ لجهالة منير بن عبد اللَّه وابنه، أخرجه أحمد (١٦٧٢٨)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٢٧١، وأبو عبيد في الأموال (١٤٨٧)، وابن زنجويه (٢٠١٧)، والبزار (٨٧٨/ كشف)، والطبراني (٥٤٥٨)، والبيهقي ٤/ ١٢٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٦٨٥).