مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35670
باب: کوئی شخص دارالحرب میں اسلام قبول کرے اور اس کو وہیں پر کوئی شخص قتل کر دے
الرجل يسلم وهو في دار الحرب فيقتله الرجل (وهو ثم)
حدیث نمبر: 35670
٣٥٦٧٠ - (و) (١) عن (مغيرة) (٢) عن إبراهيم، ﴿وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُمْ مِيثَاقٌ﴾ [النساء: ٩٢]، قالا: الرجل يسلم في دار الحرب فيقتله الرجل ليس عليه الدية، وعليه الكفارة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور عکرمہ قرآن کریم کی آیت { وَإِنْ کَانَ مِنْ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ : کوئی شخص دارالحرب میں مسلمان ہو اور اس کو کوئی قتل کر دے تو اس پر دیت نہیں ہے اور اس پر کفارہ ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ]: (مغيرا).