مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35664
باب: دشمن سے مقابلہ کے وقت کیا دعا پڑھے
ما يدعى به عند لقاء العدو
حدیث نمبر: 35664
٣٥٦٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمران بن حدير عن أبي مجلز أن النبي ﷺ كان إذا لقي العدو قال: "اللهم أنت عضدي ونصيري، بك أحول وبك أصول وبك أقاتل" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابومجلز رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن سے مقابلہ کیلئے آمنے سامنے ہوتے تو یہ دعا پڑھتے : اللَّہُمَّ أَنْتَ عَضُدِی وَنَصِیرِی، بِکَ أَحُولُ ، وَبِکَ أُصُولُ ، وَبِکَ أُقَاتِلُ ۔ اے اللہ ! تو ہی میری قوت اور تو ہی میرا مددگار ہے۔ میں تیری قوت سے حملہ کرتا ہوں اور جھپٹتا ہوں اور تیری قوت سے ہی قتال کرتا ہوں۔