مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35594
باب: اس غلام کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر دوبارہ مسلمان اس پر غالب آ جائیں
في العبد يأسره (العدو)، ثم يظهر عليه (المسلمون)
حدیث نمبر: 35594
٣٥٥٩٤ - وعن يونس عن الحسن قال: ما أحرز العدو من مال المسلمين فعرفه صاحبه فهو أحق به، وإن قسم فقد مضى.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دشمن مسلمانوں کے مال میں سے جس چیز پر قبضہ کرلے اور اس کا مالک اسے پہچان لے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے، اور اگر وہ تقسیم ہوچکا ہو تو فیصلہ گزر چکا ہے۔