مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35591
باب: اس غلام کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر دوبارہ مسلمان اس پر غالب آ جائیں
في العبد يأسره (العدو)، ثم يظهر عليه (المسلمون)
٣٥٥٩١ - حدثنا شريك عن الركين عن أبيه (أو) (١) عن عمه قال: حبس لي فرس فأخذه العدو قال: فظهر عليه المسلمون، قال: فوجدته في مربط سعد، قال: (فقلت) (٢): فرسي، قال: (٣) بينتك، قلت: أنا أدعوه فيحمحم، قال: إن أجابك فلا أريد منك بينة (٤).حضرت رکین اپنے والد یا اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ میرا گھوڑا کہیں چلا گیا۔ پس دشمنوں نے اسے پکڑ لیا۔ پھر مسلمان ان پر غالب آگئے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس گھوڑے کو حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے باڑے میں پایا۔ میں نے کہا : یہ تو میرا گھوڑا ہے۔ انہوں نے فرمایا : تمہارے گواہ کہاں ہیں ؟ میں نے کہا : میں اس کو پکاروں گا تو یہ ہنہنائے گا حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر وہ تمہاری پکار کا جواب دے دے میں تم سے گواہ کا مطالبہ نہیں کروں گا۔