مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في العبد يأسره (العدو)، ثم يظهر عليه (المسلمون) باب: اس غلام کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر دوبارہ مسلمان اس پر غالب آ جائیں
حدیث نمبر: 35589
٣٥٥٨٩ - حدثنا علي بن مسهر عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أن عبدًا ⦗٤٤٢⦘ له أبق وذهب له بفرس (فدخل) (١) أرض العدو فظهر عليه خالد بن الوليد فرد أحدهما عليه في حياة رسول اللَّه ﷺ، ورد الآخر بعد وفاة رسول اللَّه ﷺ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام ان سے بھاگ گیا اور گھوڑا لے کر فرار ہوگیا، اور دشمن کی سر زمین میں چلا گیا، حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ان پر فتح حاصل کرلی۔ ان میں سے ایک چیز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں ہی واپس کردی گئی اور دوسری چیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد واپس کردی گئی۔
حواشی
(١) في [أ]: (فيدخل).