مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35582
باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ کھانے کو کھا لے، اور اس کو اٹھائے مت اور جنہوں نے اس کو اٹھانے میں رخصت دی ہے
من قال: يأكلون من الطعام ولا يحملون، ومن رخص فيه
حدیث نمبر: 35582
٣٥٥٨٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن الأفريقي عن خالد بن أبي عمران قال: سألت القاسم وسالمًا عن الرجل يصيب الطعام في أرض العدو فيصيب منه ويكسب منه الدراهم فقالا: يجعله في طعام يأكله ولا يكسب منه عقدة مال.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابو عمران فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم رحمہ اللہ اور حضرت سالم رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ ایک شخص کو دشمن کی زمین سے کھانا ملے، وہ اس میں سے استعمال کرے اور اس سے دراہم بھی کمائے تو کیا حکم ہے ؟ فرمایا : وہ اسے کھانے میں لگا دے جسے وہ کھائے، اور اس سے مال جمع نہ کرے۔