حدیث نمبر: 35553
٣٥٥٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن أبي مرزوق مولى تجيب (١) قال: غزونا مع رويفع بن ثابت الأنصاري نحو المغرب ففتحنا قرية يقال لها جربة، فقام فينا خطيبا فقال: إني لا أقول (لكم) (٢) إلا ما سمعت (٣) رسول اللَّه ﷺ يقول فينا يوم (خيبر) (٤): "من كان يؤمن باللَّه واليوم ⦗٤٣٣⦘ الآخر فلا يبيعن مغنمًا حتى يقسم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو مرزوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت رو یفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ مغرب کی طرف جہاد میں شریک ہوئے، پھر ہم نے ایک جگہ فتح کی جس کا نام جربہ تھا۔ حضرت رو یفع رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : میں تمہارے سامنے وہی بات کروں گا جو میں نے رسول اکرم ﷺ سے سنی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن ہم سے فرمایا تھا کہ : جو اللہ پر اور آخرت پر یقین رکھتا ہو، اس کو چاہیے کہ تقسیم غنیمت سے قبل اس کو فروخت نہ کرے۔

حواشی
(١) زاد في [هـ]: (عن حنش الصنعاني) من كتب التخريج والزيادة موجودة في مسند ابن أبي شيبة (٧٣٥).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (فيكم).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (من).
(٤) في [هـ]: (حنين).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35553
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث، وأخرجه أحمد ٤/ ١٠٨ (١٨٠٣١)، وأبو داود (٢١٥٨)، وابن سعد ٢/ ١١٥، والطبراني (٤٤٨٢)، والبيهقي ٧/ ٤٤٩، وابن عساكر ١٢/ ٣٨، وابن الأثير ٢/ ٢٨٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35553، ترقيم محمد عوامة 34003)