مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
قوله: ﴿يسألونك عن الأنفال﴾ ما ذكر فيها؟ باب: ارشاد خداوندی (یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ) کے متعلق جو وارد ہوا ہے
حدیث نمبر: 35507
٣٥٥٠٧ - حدثنا غندر عن معمر عن الزهري عن القاسم بن محمد أن رجلا سأل ابن عباس عن قوله: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْأَنْفَالِ﴾ قال: السلب والفرس (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے قرآن کریم کی آیت { یَسْأَلُونَک عَنِ الأَنْفَالِ } کے متعلق دریافت کیا ؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : الانفال سے مراد گھوڑے اور وہ سامان ہے جس کو کفار سے چھین لیں۔