مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
في الإجازة على الجرحى واتباع المدبر باب: زخمی کو قتل نہیں کیا جائے گا اور بھاگنے والے کا پیچھا نہیں کیا جائے گا
حدیث نمبر: 35497
٣٥٤٩٧ - حدثنا حفص بن غياث عن جعفر عن أبيه أن عليا أمر مناديه فنادى يوم البصرة: ألا لا يتبع مدبر، ولا (يذفف) (١) على جريح، ولا يقتل أسير، ومن أغلق بابه فهو آمن، ومن ألقى السلاح فهو آمن، ولا نأخذ من متاعهم شيئًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بصرہ کے دن منادی کو یہ اعلان کرنے کو فرمایا کہ خبردار ! بھاگنے والے کا پیچھا نہ کیا جائے، زخمی کو قتل نہ کیا جائے گا، قیدی کو قتل نہیں کیا جائے گا، اور جس نے اپنے گھر کا دروازہ بند کردیا وہ مامون ہے اور جس نے اپنا ہتھیار ڈال دیا وہ بھی مامون ہے اور ان کے سامان کو نہیں لوٹا جائے گا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يخفف)، وفي [جـ]: (يحفف).
(٢) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن علي.