مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35423
باب: غلام اگر جہاد میں شریک ہو تو کیا اس کو بھی حصہ ملے گا؟
العبد: أيسهم له شيء إذا شهد الفتح؟
حدیث نمبر: 35423
٣٥٤٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن محمد بن زيد بن مهاجر بن قنفذ عن عمير مولى آبي (اللحم) (١) قال: شهدت مع مولاي (خيبر) (٢) وأنا مملوك، فلم يقسم لي من الغنيمة شيئًا وأعطاني من (خُرثي) (٣) المتاع سيفًا كانت أجره إذا تقلدته (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور میرے آقا جنگ خیبر میں شریک ہوئے اور میں غلام تھا، میرے لئے غنیمت میں حصہ مقرر نہ کیا گیا، اور گھر کے سامان سے ایک تلوار دی گئی، جب میں اس کو لٹکاتا تو اسے گھسیٹتا تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (اللحى).
(٢) في [ط، هـ]: (جبير).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (حرثي).