مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
في إمامة الغلام قبل أن يحتلم باب: بالغ ہونے سے پہلے لڑکے کی امامت کا حکم
حدیث نمبر: 3540
٣٥٤٠ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن عن إبراهيم قال: لا بأس أن يؤم الغلام قبل أن يحتلم في شهر رمضان.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ بچہ بالغ ہونے سے پہلے ماہ رمضان میں امامت کرائے۔