مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
(ما) يستحب أن يعلمه الصبي أول ما يتعلم باب: سب سے پہلے بچے کو کیا چیز سکھائی جائے گی ؟
حدیث نمبر: 3535
٣٥٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (سفيان) (٢) بن عيينة عن عبد الكريم عن عمرو بن شعيب قال: كان الغلام إذا أفصح من بني عبد المطلب علمه النبي ﷺ هذه الآية سبع مرات: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ﴾ [الإسراء: ١١١] (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب کہتے ہیں کہ بنو عبد المطلب میں جب کوئی بچہ بولنے لگتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے سات مرتبہ یہ آیت سکھاتے : تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس کی کوئی اولاد نہیں، اور بادشاہت میں اس کا کوئی شریک بھی نہیں ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (نا).
(٢) في [هـ]: زيادة (عن).