مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35337

باب: جن لوگوں کو دارالحرب میں قتل کرنے سے منع کیا گیا

من ينهى عن قتله في دار الحرب

حدیث نمبر: 35337
٣٥٣٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي فزارة عن عبد الرحمن بن أبي عمرة الأنصاري أن النبي ﷺ مر على امرأة مقتولة، فقال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل هذه؟ " فقال رجل: أنا يا رسول اللَّه، أردفتها خلفي فأرادت قتلي فقتلتها، فأمر بها فدفنت (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبد الرحمن بن ابو عمرہ انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک مقتولہ عورت پر گزر ہوا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس کو کس نے قتل کیا ؟ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے۔ اس کو میں نے اپنی سواری پر پیچھے بٹھایا تو اس نے مجھے مارنا چاہا پس میں نے اس کو مار دیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو دفنانے کا حکم دیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35337
درجۂ حدیث محدثین: إسناده مرسل , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي عمرة تابعي، أخرجه عبد الرزاق (٩٣٨٣)، وابن جرير في مسند عمر (٧٤٦)، والحارث (٦٤٨/ بغية).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي عمرة تابعي . »
«أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2037، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9383، ترقيم محمد عوامة: 33797»