مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35333
باب: جن لوگوں کو دارالحرب میں قتل کرنے سے منع کیا گیا
من ينهى عن قتله في دار الحرب
٣٥٣٣٣ - حدثنا محمد بن فضيل عن يحيى بن سعيد قال: حدثت أن أبا بكر بعث جيوشا إلى الشام فخرج يتبع يزيد بن أبي سفيان فقال: إني أوصيك بعشر: لا تقتلن صبيا ولا أمرأة ولا كبيرا هرما، ولا تقطعن شجرا مثمرا، ولا (تخربن) (١) عامرا ولا (تعقن) (٢) شاة ولا (بقرة) (٣) (إلا) (٤) (لمأكلة) (٥)، ولا تغرقن نخلا ولا (تحرقنه) (٦) ولا (تغل) (٧) ولا تجبن (٨).حضرت یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شام کی طرف لشکر بھیجے۔ آپ رضی اللہ عنہ نکلے اور یزید بن ابو سفیان کے پیچھے چل رہے تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یقینا میں تمہیں دس باتوں کی وصیت کرتا ہوں : تم بچوں کو ہرگز قتل مت کرنا، نہ ہی عورتوں کو اور نہ بہت ہی بوڑھوں کو، اور تم پھلدار درخت مت کاٹنا۔ اور ہرگز آباد زمین کو برباد مت کرنا۔ اور ہرگز بکری اور گائے کی کونچیں مت کاٹنا مگر صرف کھانے کے لیے۔ اور ہرگز کھجور کے درخت کو پانی میں مت ڈبونا اور نہ ہی اس کو جلانا، اور نہ ہی خیانت کرنا، اور نہ ہی بزدلی دکھانا۔