مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35309

باب: ان چیزوں کا بیان جو قتل سے روکتی ہیں اور وہ چیزیں کیا ہیں؟ اور جو چیزیں جان کو محفوظ کرتی ہیں

فيما يمتنع به من (القتل) وما هو؟ وما يحقن الدم؟

حدیث نمبر: 35309
٣٥٣٠٩ - وعن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أمرت أن أقاتل الناس حتى يقولوا: لا إله إلا اللَّه، فإذا (قالوها) (١) عصموا بها أموالهم ودماءهم، وحسابهم على اللَّه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ کلمہ لا الہ الا اللہ پڑھ لیں۔ پس جب انہوں نے یہ کلمہ پڑھ لیا تو انہوں نے اس کے ذریعے اپنے مال اور اپنی جانوں کو محفوظ کرلیا اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا۔

حواشی
(١) في [ط، هـ]: (قالوا).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35309
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح , تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٤٦)، ومسلم (٢١).
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح . »