مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35301
باب: جو شخص مقتول کا چھینا ہوا مال قاتل کا حق قرار دے
من جعل السلب للقاتل
٣٥٣٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن أبي بكر قال: حدثت عن أبي قتادة الأنصاري أنه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من قتل قتيلًا فله سلبه"، قال: فقلت: يا رسول اللَّه، قد قتلت قتيلًا (ذا سلب) (١) ثم (أجهضني) (٢) عنه القتال فما أدري من سلبه، قال رجل من أهل مكة: صدق يا رسول اللَّه، قد قتل قتيلًا فسلبته فأرضه عني، قال أبو بكر: لا واللَّه لا تفعل، تنطلق إلى (أسد) (٣) ⦗٣٦٥⦘ (من) (٤) أسد اللَّه (٥) يقاتل عنه تقاسمه؟ فقال رسول اللَّه قول: "صدق، ادفع إليه سلبه" (٦).حضرت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص کسی کو قتل کرے گا تو اس مقتول کا مال قاتل کا ہوگا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے ایک بہت سامان والے شخص کو قتل کیا تھا پھر لڑائی نے مجھے اس سے مشغول کردیا ۔ میں نہیں جانتا کہ کس نے اس کا سامان اتار لیا ؟ مکہ کا ایک شخص کہنے لگا۔ اے اللہ کے رسول ﷺ! اس نے سچ کہا : تحقیق اس نے ایک شخص کو قتل کیا تھا پس میں نے اس کا سامان اتار لیا اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو میری طرف سے خوش کردیں۔ حضر ت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نہیں اللہ کی قسم ! تم ایسا نہیں کرو گے۔ کیا تم اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کے پاس جا کر جو اللہ کی خاطر لڑتا ہے اس سے مال بانٹو گے ؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابوبکر نے سچ کہا : تم اس کا سامان اسے دے دو ۔