مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35299

باب: جو شخص مقتول کا چھینا ہوا مال قاتل کا حق قرار دے

من جعل السلب للقاتل

حدیث نمبر: 35299
٣٥٢٩٩ - حدثنا (عيسى) (١) بن يونس عن ابن عون وهشام عن ابن سيرين عن أنس بن مالك قال ابن عون: بارز البراء بن مالك وقال هشام: حمل البراء بن مالك على مرزبان (الزارة) (٢) يوم الزارة، وطعنه طعنة (في) (٣) (قربوس) (٤) سرجه فقتله وسلبه سواريه ومنطقته، فلما قدمنا صلى عمر الصبح ثم أتانا فقال: أثَمَّ أبو طلحة، فخرج إليه فقال: إنا كنا لا نخمس السلب، وإن سلب البراء مال، فخمسُه (يبلغ) (٥) ستة آلاف، بلغ ثلاثين ألفًا، قال محمد: فحدثني أنس بن مالك أنه أو (ل) (٦) سلب خمس في الإسلام (٧).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عیسیٰ بن یونس رحمہ اللہ حضرت ابن عون اور حضرت ہشام ان دونوں سے، وہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں ۔ حضرت ابن عون نے یوں فرمایا کہ حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ نے مقابلہ کیا اور حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ نے جنگ زارہ کے دن مرزبان زارہ پر حملہ کردیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو نیزہ مارا جو اس کی زین کے ابھرے ہوئے کنارے میں گھس گیا اور وہ مرگیا اور آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے کنگن اور کمر بند لے لیے۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم واپس لوٹے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صبح کی نماز پڑھائی پھر آپ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ اور پوچھا کہ کیا ابو طلحہ یہاں ہیں ؟ اتنے میں حضرت ابو طلحہ آپ رضی اللہ عنہ کے پاس نکل آئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یقینا ہم مقتول کے مال میں سے خمس نہیں لیتے۔ لیکن براء کے مقتول کا سامان بہت زیادہ مال ہے پس آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں سے خمس وصول کیا جو چھ ہزار بنا اس لیے کہ اس کی کل قیمت تیس ہزار تھی۔ حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا : کہ اسلام میں یہ پہلا مقتول سے چھینا ہوا سامان تھا جس میں سے خمس وصول کیا گیا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (عدي).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [ب]: (دقا).
(٤) في [أ، ب]: (قرنوس).
(٥) في [س]: (فبلغ).
(٦) سقط من: [جـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35299
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: رواه ابن عون وهشام بن حسان عن ابن سيرين عن أنس عن عمر ورواه هشيم عن ابن عون ويونس وهشام وأشعث عن ابن سيرين مرسلا عن عمر والمتصل صحيح . »
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2708، 2923، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12913، 12911، 12912، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9468، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38757، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5201، 5200، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (12/272) [دون رقم في الترقيم المختار]، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1180، ترقيم محمد عوامة: 33760»