مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من قال: إذا سمعت الأذان فأمسك عن القتال باب: جو یوں کہے: جب تم اذان کی آواز سنو تو قتال سے رک جائو
حدیث نمبر: 35290
٣٥٢٩٠ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي جعفر عن الربيع عن أبي العالية أن أبا بكر كان إذا بعث جيشا إلى أهل الردة قال: اجلسوا قريبًا، فإن سمعتم النداء إلى أن تطلع الشمس وإلا فأغيروا عليهم (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالعالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جب کوئی لشکرمرتدین کی طرف بھیجتے تو فرماتے : تم لوگ بستی کے قریب ہو کر بیٹھ جانا، پس اگر سورج طلوع ہونے تک اذان کی آواز سن لو تو ٹھیک ورنہ تم ان پر حملہ کردینا۔