مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
من قال: إذا سمعت الأذان فأمسك عن القتال باب: جو یوں کہے: جب تم اذان کی آواز سنو تو قتال سے رک جائو
حدیث نمبر: 35289
٣٥٢٨٩ - حدثنا علي بن حفص عن محمد بن طلحة عن حميد عن أنس قال: كان النبي ﷺ إذا (طرق) (١) قومًا إن سمع أذانا أمسك (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رات کے وقت کسی قوم کے پاس آتے اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اذان سنتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم قتال سے رک جاتے۔
حواشی
(١) في [ب]: (طرقا).