مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في العزب يغزي ويترك (المتزوج) باب: جن لوگوں نے کنوارے کے بارے میں یوں کہا کہ اسے جہاد کے لیے بھیجا جائے گا اور شادی شدہ کو چھوڑ دیا جائے گا
حدیث نمبر: 35261
٣٥٢٦١ - حدثنا حفص عن عاصم عن أبي مجلز قال: كان عمر يغزي العزب ويأخذ فرس المقيم فيعطيه المسافر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کنوارے کو جہاد پر بھیجتے تھے اور مقیم سے گھوڑا لے کر مسافر کو دے دیا کرتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع؛ أبو مجلز لا يروي عن عمر.