مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 35246
باب: ان روایات کا بیان جو زمین کو منتخب کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں اور جس شخص نے یہ کام کیا
ما ذكر في (اصطفاء) الأرض ومن فعله
٣٥٢٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد اللَّه بن الوليد المزني قال: أخبرني رجل كان أبوه أخبر الناس بهذا السواد يقال: له عبد الملك بن أبي حرة عن أبيه أن عمر بن الخطاب اصطفى عشر أرضين من أرض السواد، قال: أحصيت سبعًا ونسيت ثلاثًا: الآجام، مغيض الماء، ((و) (١) أرض كسرى) (٢)، ودير البريد، وأرض من قتل ⦗٣٤٨⦘ في المعركة، وأرض من هرب (٣)، قال: فلم يزل في الديوان كذلك حتى أحرق الديوان الحجاج، فأخذ كل قوم ما يليهم (٤).حضرت ابو حرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سواد کی زمینوں میں سے دس زمینیں چن لیں۔ راوی کہتے ہیں : میں نے سات کو تو شمار کرلیا اور تین کو میں بھول گیا : جھاڑیوں والی زمینیں، وہ نشیبی زمینیں جہاں پانی جذب ہوجاتا ہے، کسریٰ کی زمین، آلِ کسریٰ کی زمین ، ڈاک کی عمارت ، ان لوگوں کی زمین ، جو معرکہ میں قتل ہوگئے، اور جنگ میں بھاگنے والوں کی زمین۔ راوی کہتے ہیں : دیوان میں یہ اسی طرح مسلسل درج رہا یہاں تک کہ حجاج نے دیوان کو جلا دیا۔ اور ہر قوم نے اپنے قریب کی جگہ لے لی۔