مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الرجل يعمل الشيء في أرض العدو باب: جن لوگوں نے یوں کہا: اس آدمی کے بارے میں جو دشمن کے علاقہ میں کوئی کام کرتا ہو
حدیث نمبر: 35232
٣٥٢٣٢ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عبد الرحمن بن زياد بن أنعم عن خالد بن أبي عمران قال: قلت للقاسم بن محمد وسالم بن عبد اللَّه: إن لنا غلامًا يعمل الفخار بأرض العدو ثم يبيع فتجتمع النفقة (١) وينفق علينا، قال: لا بأس بذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن أبی عمران رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ اور حضرت سالم بن عبد اللہ ان دونوں حضرات سے پوچھا : کہ ہمارا ایک غلام ہے جو دشمن کے علاقہ میں کمہار کا کام کرتا ہے ۔ پھر ان برتنوں کو فروخت کرتا ہے اور اس کے پاس کافی مال جمع ہوجاتا ہے تو وہ ہم پر بھی اس میں سے خرچ کرتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ۔
حواشی
(١) في [ع]: زيادة (له).