مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الفيء لمن هو من الناس؟ باب: جن لوگوں نے مال غنیمت کے بارے میں یوں کہا: کہ وہ لوگوں میں سے کس کے لیے ہو گا؟
حدیث نمبر: 35228
٣٥٢٢٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن عن السدي عن عمر بن عبد العزيز قال: وجدت المال قسم بين هذه الثلاثة الأصناف: المهاجرين والأنصار والذين جاؤا من بعدهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : میں نے مال پایا تو ان تین قسم کے لوگوں کے درمیان وہ تقسیم کردیا جائے گا، مہاجرین ، انصار، اور جو لوگ ان کے بعد آئیں گے۔