مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الذي (يؤخذ) في دار الحرب، ما الحكم فيه؟ باب: جن لوگوں نے یوں کہا اس شخص کے بارے میں جس کو دارالحرب میں قید کر لیا گیا ہو کہ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 35214
٣٥٢١٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن الحسن في أهل الذمة إذا نقضوا العهد فليس على الذرية (شيء) (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے ذمیوں کے بارے میں ارشاد فرمایا : جب وہ معاہدہ توڑ دیں تو ان کی اولاد پر کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (شيئًا).