مصنف ابن ابي شيبه
كتاب السير
ما قالوا: في الرجل يشتري الجارية من المغنم باب: اس آدمی کا بیان جو مال غنیمت میں سے باندی خریدے
حدیث نمبر: 35168
٣٥١٦٨ - حدثنا هشيم عن حصين أن رجلا اشترى أمة (يوم) (١) القادسية من ⦗٣٢٦⦘ الفيء، (فأتته) (٢) بحلي كان معها، فأتى سعد بن أبي وقاص فأخبره فقال: اجعله في غنائم المسلمين (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ کے دن مال غنیمت میں سے باندی خریدی جو اپنے ساتھ زیورات بھی لائی جو اس کے پاس تھے۔ پس وہ شخص حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور آپ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ان زیورات کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو ۔
حواشی
(١) في [ط]: (من).
(٢) في [أ، ب]: (فانيه).
(٣) منقطع، حصين لم يدرك سعد بن أبي وقاص.